احتجاج میں شامل خاکروبوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ میونسپل کمیٹی سمبل میں 2009سے بحیثیت عارضی ملازمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اب جبکہ محکمہ میں انکو مستقل کرنے کا وقت آیا تو کاغذات میں انکا اندراج 2014 سے دکھایا جا رہا ہے۔ جو کہ ان کے ’’حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔‘‘
انکا مزید کہنا تھا کہ 2009سے 2014تک کا ریکارڈ نکال کر انہیں محکمہ میں مستقل ملازمت فراہم کی جائے۔ وگرنہ وہ ’’احتجاج میں شدت‘‘ لانے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔