ETV Bharat / briefs

بھائی ہی سگے بھائی کا قاتل

بھیونڈی میں 'پب جی' گیم کھیلنے کے پیش نظر بھائی نے ہی اپنے بڑے بھائی کو قینچی سے مارکر قتل کردیا ہے۔

بھائی ہی سگے بھائی کا قاتل
author img

By

Published : Jun 30, 2019, 3:24 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی 'پب جی' گیم کھیلنے کے پیش نظر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر قینچی سے وار کے قتل کرنے کا انتہائی سنسنی خیز معاملہ منظرعام پر آیا ہے۔

بھائی ہی سگے بھائی کا قاتل

پبجی ایک ایسا آن لائن گیم ہے جو آپ کے بچوں کو تشدد پر آمادہ کرتا ہے اور انجام بھائی ہی سگے بھائی کا قاتل بن جاتا ہے۔

ریاستی دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی میں ماں کے موبائل پر پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پرچھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کے پیٹ اور سینے میں قینچی گھونپ کرقتل کردیا۔شانتی نگر پولیس نے نابالغ قاتل چھوٹے بھائی کو گرفتار کر ریمانڈ ہوم بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ پبجی ایک ایسا موبائل آن لائن جنگی گیم ہے جو آن لائن دستیاب ہے، یہ گیم بچوں کو حد سے زیادہ اپنی جانب راغب کرتا ہے، اور بچوں کو گیم میں ہی تشدد پر آمادہ کرتا ہے۔

اس گیم کو آپ اپنی کسی دوست کے ساتھ کھیل سکتے ہیں اگرچہ وہ آپ کے پاس نہیں کسی اور مقام پر ہے۔

اطلاع کے مطابق بھیونڈی پولیس نے شہر کے گلزار نگر علاقے میں رہائش پذیر محمد فہد سنیچر کی دوپہر اپنی ماں کے موبائل فون میں پبجی گیم کھیل رہا تھا۔

جب اس کے بڑے بھائی محمد حسین نے اسے گیم کھیلنے سے منع کرتے ہوئے اس کے ہاتھ سے موبائل چھین لیا، تو دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا، اسی درمیان فہد نے گھر میں پڑی قینچی لے کر اپنے بڑے بھائی کے پیٹ اور سینے پرکئی وار کرکے اسے شدیدزخمی کر دیا۔

زخمی حالت میں حسین کو اندرا گاندھی میموریل ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے علاج سے قبل ہی اسے مردہ قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات سینیئر پولیس انسپکٹر ممتا ڈِسوزا کی رہنمائی میں شانتی نگر پولیس کررہی ہے۔

Intro:

بھیونڈی:پب جی گیم کھیلنے کو لیکر بھائی نے کیا بھائی کا قتل
پب جی گیم کھیلنے کو لیکر مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر کینچی سے در پے در وار کے قتل کرنے کا انتہائی سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے.
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی میں ماں کے موبائل پر پب جی گیم  کھیلنے سے منع کرنے پرچھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کے پیٹ اور سینے میں قینچی گھونپ کرقتل کردیا۔شانتی نگر پولیس نے نابالغ  قاتل چھوٹے بھائی کو گرفتار کر ریمانڈ ہوم بھیج دیا ہے. 
بھیونڈی پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کے گلزار نگر علاقے  میں رہائش پذیر محمد فہد 17 برس سنیچر  کی دوپہر میں اس کی ماں کی موبائل فون لیکرپب جی گیم کھیل رہا تھا۔ اس کے بڑے بھائی محمد حسین نے اسے گیم کھیلنے سے منع کرتے ہوئے اس کے ہاتھ سے موبائل چھین لیا، جس کولے کر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہونے لگا۔اسی درمیان فہد نے گھر میں پڑی قینچی لے کر اپنے بڑے بھائی کے پیٹ اور سینے پرکئی وار کر کے اسے شدیدزخمی کر دیا۔زخمی حالت میں حسین کو اندرا گاندھی  میموریل سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے علاج سے قبل ہی اسے مردہ قرار دے دیا۔معاملے کی مزید تحقیقات سینئر پولیس انسپکٹر ممتا ڈسوزا کی رہنمائی میں شانتی نگر پولیس کر رہی ہے۔
بائٹ : ممتا ڈسوزا ( سینئر پولیس انسپکٹر سانتی نگر بھیونڈی)
ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ 

Body:بھیونڈی:پب جی گیم کھیلنے کو لیکر بھائی نے کیا بھائی کا قتل

Conclusion:بھیونڈی:پب جی گیم کھیلنے کو لیکر بھائی نے کیا بھائی کا قتل
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.