ETV Bharat / briefs

مکل رائے نے بی جے پی کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی، قیاس آرائیاں شروع

مغربی بنگال میں بی جے پی کے 77 امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے مکل رائے نے ریاست میں بی جے پی کو تقویت بخشنے میں اہم رول ادا کیا۔لیکن حالیہ دنوں میں اسمبلی انتخابات کے دوران ان کو بہت اہمیت نہیں ملی۔

author img

By

Published : May 8, 2021, 7:20 AM IST

مکل رائے نے بی جے پی کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی، قیاس آرائیاں شروع
مکل رائے نے بی جے پی کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی، قیاس آرائیاں شروع

بی جے پی کے رہنما مکل رائے نے جمعہ کو ریاستی اسمبلی میں رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیا۔حلف لینے کے فورا بعد اسمبلی سے باہر آ گئے۔

مکل رائے بی جے پی کے قانون ساز ارکان کے میٹنگ سے بھی غائب رہے۔اس پر جب ان سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے میڈیا والوں سے کہا کہ جو کہنا ہے وہ کل کہیں گے۔ مکل رائے کے حلف لینے کے بعد سے ہی ان کے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

مغربی بنگال میں بی جے پی کے 77 امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے مکل رائے نے ریاست میں بی جے پی کو تقویت بخشنے میں اہم رول ادا کیا۔لیکن حالیہ دنوں میں اسمبلی انتخابات کے دوران ان کو بہت اہمیت نہیں ملی۔

بی جے پی مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے طور پر نظر آئے گی۔بی جے پی کے طرف سے قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کا رہنما کون ہوگا اس کو لیکر تذبذب برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کے رہنما کے طور شبھیندو ادھیکاری کا نام سامنے آ رہا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس فیصلے سے مکل رائے خوش نہیں ہیں۔ان کی ناراضگی آج نظر بھی آئی۔

بحیثیت رکن اسمبلی آج وہ ریاستی اسمبلی پہنچے اور پروٹیم اسپیکر سبرتو مکھرجی نے ان کو حلف دلایا۔حلف لینے کے فورا بعد مکل رائے اسمبلی سے باہر آ گئے۔

مکل رائے نے بی جے پی کے قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی میٹنگ میں بھی شرکت نہیں کی اس کے متعلق جب میڈیا والوں نے ان سے سوال پوچھا تو انہوں نے میڈیا والوں کو بس اتنا کہا کہ وہ آج کچھ نہیں بولیں گے جو بولنا ہے پریس کانفرنس کرکے بتائیں گے۔اس کے بعد سے مکل رائے کے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی میں زیادہ اہمیت نہ ملنے اور حزب اختلاف کے رہنما کے طور پر شبھیندو ادھیکاری کا نام سامنے آنے پر وہ خوش نہیں ہیں۔ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں جانے والے کئی رہنما واپس ترنمول کانگریس میں آنا چاہتے ہیں اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے لگاتار رابطے میں ہیں۔مکل رائے کے متعلق بھی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ ترنمول کانگریس میں ان کی بھی واپسی ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.