ETV Bharat / briefs

بی جے پی کی اہم میٹنگ میں مکمل رائے غیرحاضر - mukul roy absent from key BJP meeting

مغربی بنگال بے جے پی کے اندرونی خلفشار ایک بار پھر منظر عام پر آرہے ہیں جبکہ پارٹی کی ریاستی سطح پر منعقد ہوئی میٹنگ میں بی جے پی رہنما مکل رائے غیر حاضر رہے۔

بی جے پی کی اہم میٹنگ میں مکمل رائے غیرحاضر

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 10:34 PM IST

ریاستی بی جے پی میں جاری اندرونی خلفشار اس وقت سامنے آئی جب مکل رائے نے ایک اجلاس میں شرکت نہیں کی اور بعد میں بتایا کہ انہیں اجلاس کی اطلاع نہیں دیگئی جبکہ ریاستی صدر دلیپ گھوش نے بتایا کہ اجلاس سے متعلق مکل رائے کو دعوت دی گئی تھی۔

اسمبلی انتخابات میں ہار کے بعد سے بی جے پی کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ بی جے پی کی اندرونی خلفشار اور رہنماؤں کے درمیان نااتتفاقی کے متعدد معاملے سامنے آئے ہیں۔ مکل رائے لگاتار دوسری بار بی جے پی کی میٹنگ سے غیر حاضر رہے۔ قبل ازیں وہ انتخابات نتائج کے فوری بعد ہونے والی اہم میٹنگ میں بھی نہیں گئے تھے۔

آج بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ریاستی سطح کے بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ رکھی تھی جس میں مکل رائے کی غیر موجودگی نے سب کو حیران کر دیا۔ اسمبلی انتخابات میں امید کے مطابق نتائج نہ آنے کے بعد سے ہی بنگال بی جے پی میں کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ بی جے پی کے متعدد ارکان اسمبلی، ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے کوشاں ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

وہیں ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رہنما بھی پارٹی میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ میٹنگ میں غیرحاضری کو لیکر مکل رائے نے کہا کہ انہیں میٹنگ میں نہیں بلایا گیا تھا، اسی لیے وہ نہیں گئے جبکہ دلیپ گھوش نے کہا کہ مکل رائے کو میٹنگ کی اطلاع دی گئی تھی۔ مکل رائے نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ بیمار ہے جس کی وجہ سے میں کافی پریشان ہوں لیکن مجھے اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔ وہیں بی جے پی رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی کہ، چونکہ مکل رائے کے ارکان خاندان کوویڈ سے متاثر ہیں اسی لیے انہیں نہیں بلایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.