ETV Bharat / briefs

سمترا مہاجن کی موت کی خبر پھیلانے والے کے خلاف مقدمہ درج - سومترا مہاجن کی موت کی خبر پھیلانے والے کے خلاف مقدمہ درج

لوک سبھا کی سابق اسپیکر سمترا مہاجن کی موت کی غلط خبر پھیلانے کے معاملے میں پولیس نے سابق کونسلر سدھیر دیڑگے کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وہیں پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

56
56
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 5:18 PM IST

سابق لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کی موت کی غلط خبر پھیلانے کے معاملے میں صرافہ پولیس نے سابق کونسلر سدھیر دیڑگے کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے

جبکہ اس پورے معاملے میں سابق کونسلر اور سماجی کارکن سدھیر کے ذریعہ نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس پورے معاملے میں سابق کونسلر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے نامعلوم شخص کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

سابق کونسلر سدھیر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی اور ملک کی سینئر لیڈر سمترا مہاجن کے انتقال کی افواہ پھیلائی گئی۔ یہ خبر ان کے آبائی علاقے اندور کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ اس پورے معاملے میں سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے پھیل گئی، سابق کونسلر کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ سابق اسپیکر سمترا مہاجن کو بخار آنے کے بعد انہیں اندور کے ایک نجی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی موت کی خبر وائرل ہوگئی جس کے بعد کئی اعلیٰ رہنماؤں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.