گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے۔ جس سے گجرات کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ کیونکہ گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے 12000سے زائد درج کیے گئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک تیزی درج کی جا رہی ہے۔
گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 7000کو تجاوز کر چکی ہے جس کےسبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7912 ہو گئی ہے۔ گجرات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 133 افرد ہلاک ہوئے تو وہیں، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12955 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 477391 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12995 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 148124 ہے۔ جس میں سے 792 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ تاہم 147332 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 4174 سورت میں 1168 وڈودرا میں 722 گاندھی نگر میں 158 بھاونگر میں 307 بناس کانٹھا میں 156 راجکوٹ میں 391 سریندر نگر میں 195 پاٹن میں154 امریلی میں 156 جام نگر میں 398مہسانہ میں 525 کچھ میں 173 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔