ETV Bharat / briefs

جنگ اور آفات سے کروڑوں افراد بے گھر - افراد

شام اور کانگو سمیت دیگر ممالک میں لڑائی اور قدرتی آفات کی وجہ سے تقریباً چار کروڑ 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

جنگ اور آفات سے چار کروڑ سے زیادہ افراد بے گھر
author img

By

Published : May 11, 2019, 3:15 PM IST

اقوام متحدہ نے حال ہی میں جاری ایک بیان میں یہ انکشاف کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی اتحادی تنظیم ناروين رفیوجی کونسل (این آر سی ) کے مطابق کانگو، ایتھوپیا اور کیمرون میں پھیلی کشیدگی اور شام میں جاری تنازع کے سبب لوگ بے گھر ہو رہے ہیں۔

این آر سی کے سربراہ جان اگلینڈ نے کہا،'میں آپ کو کیمرون کی مثال دیتا ہوں۔ میں ملک کے مغربی حصے میں تھا۔ کیمرون کے جنوبی اور مغربی انگریزی بولنے والے حصوں میں مسلح تصادم کی صورت حال ہے۔ کوئی اس پر بات نہیں کرتا اور نہ کوئی اس کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور نہ ہی کوئی ثالثی کرنے والا ہے۔ سینکڑوں گاؤں جلا دئیے گئے ہیں اور چار سے پانچ ہزار کے درمیان افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔'

ا ین آر سي کے داخلی رفیوجی نگران مرکز کے مطابق جدوجہد کے علاوہ قدرتی آفات کی وجہ سے بھی لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ رہے ہیں۔ چین، بھارت اور فلپائن جیسے ممالک میں طوفان جیسے آفات کی وجہ سے تقریباً 10 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.