دگ وجے سنگھ نے کہا کہ وہ بہت اچھے ایونٹ منیجر کے ساتھ ساتھ میڈیا منیجر بھی ہیں۔
سنگھ نے اپنے مسلسل ایک کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا کہ مودی یوگا کی تشہیر کر رہے ہیں۔ یہ اچھا ہے، لیکن یوگا، دھیان ، ’پران یام‘ کئی اقسام کے ہوتے ہیں اور ہر شخص کے جسم کی ساخت پر یہ منحصر ہے کہ کون سا اس کے جسم کے لئے مناسب ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وزیر اعظم اسے میڈیا ایونٹ بنا رہے ہیں، وہ غلط ہے۔ ہر شخص کو اس کے جسم کی ساخت کی بنیاد پر کسی اچھے طبیب کی موجودگی میں ہی یوگا کرنا چاہئے ورنہ ہر یوگا مشق اس کا نقصان بھی کر سکتی ہے ۔ سابق وزیر اعلی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مودی کو اچھا ایونٹ منیجر بتایا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس میں یہ بھی شامل کرنا چاہتے ہیں کہ مسٹر مودی بہت اچھے میڈیا منیجر بھی ہیں۔