تلنگانہ میں سکندرآباد کے علاقے بولارم میں اسمارٹ فون پھٹ پڑنے سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 29 برس کے محمد عمران بولارم سے لوتھ کنٹہ جارہا تھا اور اپنا اسمارٹ موبائیل فون پینٹ کی جیب میں رکھا تھا۔
عمران جیسے ہی پٹرول پمپ پہنچا کہ فون میں اچانک دھماکہ ہوا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا اور روڈ پر گرپڑا۔
پولیس نے بتایا کہ فون کے دھماکے کے وقت عمران موٹر سائیکل چلارہا تھا اور جیب میں اچانک دھماکے کے نتیجہ میں وہ خوفزدہ ہوگیا اور نیچے گرپڑا۔
عمران کو زخمی حالت میں ایک قریبی خانگی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
اس سلسلے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور موبائیل فون ہینڈسیٹ میں تکنیکی خرابی کے نتیجہ میں یہ دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس نے عمران کو مشورہ دیا کہ وہ کنزیومر فورم سے رجوع ہوکر موبائیل فون کمپنی کے خلاف شکایت درج کروائے۔