ETV Bharat / briefs

جنوبی 24 پرگنہ: رکن اسمبلی شوکت ملا نے وزیراعلیٰ کی سراہنا کی

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 3:36 PM IST

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے ریاست میں سیاسی تصادم کے واقعات پر قابو پانے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی کوششوں کو سراہا۔

جنوبی 24 پرگنہ: رکن اسمبلی شوکت ملا نے وزیراعلیٰ کی سراہنا کی
جنوبی 24 پرگنہ: رکن اسمبلی شوکت ملا نے وزیراعلیٰ کی سراہنا کی

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی کوششوں کے سبب ہی سیاسی تصادم پر قابو پایا جاسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے اور نتائج کے بعد ہونے والے سیاسی تصادم اور جھڑپوں میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو نقصان ہوا ہے۔

ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما نے بی جے پی پر سیاسی تصادم کو بھڑکانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بیشتر رہنماؤں نے اشتعال انگیز بیان بازی کی اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے جنوبی 24 پرگنہ میں تصادم کے واقعے کے لیے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنماؤں کو ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ آج بھانگوڑ میں جو تصادم کا واقعے پیش آیا ہے ان میں بھی کہیں ںہ کہیں انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما ملوث ہیں۔

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں بھانگوڑ اسمبلی حلقے میں انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نوشاد صدیقی نے ترنمول کانگریس کے امیدوار کو شکست دی تھی جس کے بعد سیاسی جماعتوں سے وابستہ ارکان کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ تھانہ کے تحت شیام پور علاقے سے پولیس نے انڈین سیکولر فرنٹ کے دو اعلیٰ رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت شریف ملا اور منٹو شیخ کی حیثیت سے کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.