ETV Bharat / briefs

جمعتہ الوداع کو یوم قدس اور یوم کشمیر منانے کا اعلان

وادی کشمیر میں میرواعظ مولوی عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے حسب سابق جمعتہ الوداع کو یوم قدس اور یوم کشمیر کے بطور منانے کا اعلان کیا۔

author img

By

Published : May 29, 2019, 5:55 PM IST

جمعتہ الوداع کو یوم قدس اور یوم کشمیر منانے کا اعلان

انہوں نے کشمیر ی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم قدس اور یوم کشمیر کے موقع پر ان دونوں دیرینہ حل طلب مسائل کے حل کے لیے صدائے احتجاج بلند کرکے عالمی برادری پر زور دیں کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلوں کو فوری طور حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

حریت کانفرنس (ع) کی طرف سے یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یوم قدس اور یوم کشمیر کے موقع پر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے مرتب کردہ قرارداد پورے کشمیر میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں تمام مساجد، خانقاہوں، درگاہوں اور امام باڑوں میں عوام کی تائید و حمایت کے لئے پیش کی جائے گی تاکہ عالمی برادری کو کشمیری عوام پر ہو رہے مبینہ مظالم، حقوق انسانی کی پامالیوں، مزاحمتی قیادت اور کارکنوں کو پابند سلاسل کرنے اور سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانون کو زیر حراست رکھنے انہیں طاقت کے بل پر پشت بہ دیوار کرنے کے ظالمانہ حربوں سے آگاہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہو رہے مظالم کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس دوران حریت ترجمان نے محمد پورہ کولگام میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں مبینہ پر تشدد کارروائیوں، بندوق اور پیلٹ گن کے بے تحاشہ استعمال کے نتیجے میں 70 کے قریب افراد کے زخمی کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پر امن اور نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت اور تشدد کا استعمال ہر لحاظ سے غیر جمہوری اور ظلم و جبر سے عبارت کارروائیاں ہیں۔

بیان میں فورسز کی مبینہ پر تشدد کارروائیوں اور پیلٹ گن کے بے تحاشہ استعمال کے دوران کئی نوجوانوں کے شدید زخمی کئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ کشمیر میں تعینات سرکاری فورسز اور پولیس خود کو حاصل بے پناہ اختیارات کا بڑی بے دردی کے ساتھ استعمال کرکے نہتے لوگوں کو اپنے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور آئے روز اس مہلک ہتھیار کے استعمال سے نوجوان نہ صرف آنکھوں کی بینائیوں سے محروم ہو رہے ہیں بلکہ کچھ نوجوان عمر بھر کے لئے اپاہج ہوکر رہ جاتے ہیں۔

Intro:Body:

shadab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.