محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری کے قریب رہنے کی امید ہے۔ محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ ہفتے میں گرج چمک کے ساتھ بوچھاریں پڑنےاور بارش کی توقع ہے۔ آنے والے دنوں میں ویسٹرن ڈسٹربنس کی سرگرمیوں کی وجہ سے دہلی- قوی راجدھانی خطہ میں بارش کی توقع ہے۔ صبح 8.30 بجے ہوا میں نمی کی سطح 74 فیصد رہی۔
محکمہ کے مطابق دہلی کا ہوا کا مجموعی معیار معتدل زمرہ میں ہے۔آئی ایم ڈی نے بتایا کہ بدھ کے روز دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 31.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو اس سال کا کم سے کم درجہ حرارت تھا ، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔