واضح رہے کہ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ناصر حسین نے پلوامہ کے تعلق سے ایک تحریری سوال پوچھا تھا جس میں انہوں نے حکومت سے استفسار کیا تھا کہ کیا پلوامہ حملہ کے پیچھے خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی تھی۔
جس کا جواب وزیر مملکت برائے داخلہ امور کشن ریڈی نے نہیں میں دیا۔
انہوں نے بتایا کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) نے انکوائری کی جس میں پلوامہ حملہ کے پیچھے دہشت گردانہ حملہ کی سازش کا پتہ چلا، جس میں خودکش حملہ آور اور گاڑی فراہم کرنے والا شریک تھا۔