اس میلے میں ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کے کئی دیگر حصوں سے ہزاروں کی تعداد میں میں عقیدت مندوں نے پوچھا پارٹ میں حصہ لیا۔
اس تہوار کے دوران کشمیر کے آپسی بھائے چارے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور کشمیریت کی زندہ مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔
وادی کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہندو مذہب کے افراد نے وادی میں خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی۔
عقیدت مندوں کا کہنا تھا کہ اس برس کافی زیادہ عقیدت مند میلہ میں آئے تھے اور انہوں نے ریاست میں خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ ایسے میلے اور بھی ہونے چاہیے تاکہ پنڈی اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ مل کر تہذیب و تمدن کو جان سکیں۔
واضح رہے کہ اس مندر میں کشمیری پنڈت 'میلہ کھیر بھوانی' کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے۔