شاداب چوہان نے کہا کہ غیر مسلم خواتین کے ساتھ جس طریقے سے استحصال ہورہا ہے اور ان کو انصاف نہیں ملا ہے اس کے لیے ہم وزیر اعظم نریندر مودی کو خون سے دستخط کر کے خط بھیج رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندو گھرانے میں اگر منگل کے روز بچوں کی پیدائش ہوتی ہے تو ان کو منحوس سمجھا جاتا ہے سینکڑوں کی تعداد میں میں بیوہ خواتین ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
اس لیے غیر مسلم خواتین کو انصاف دلانے کے لیے وزیراعظم نریندرمودی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ انہیں انصاف دلائیں۔ ملک میں ایک بڑا طبقہ ہندو سماج سے تعلق رکھتا ہے اس سماج کے خواتین کے ساتھ مسلسل ناانصافی ہو رہی ہیں۔