ETV Bharat / briefs

Mawya Sudan: ماویہ سدن راجوری کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بن گئیں

جموں و کشمیر کی رہائشی ماویہ سدن ضلع راجوری سے بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹ بن گئی ہیں۔ راجوری میں نوشہرہ کی تحصیل بارڈر لمبیری گاؤں سے تعلق رکھنے والی، ماویہ فلائنگ آفیسر کی حیثیت سے آئی اے ایف میں خدمات انجام دیں گی۔ ماویہ 12 ویں خاتون آفیسر بن گئی ہیں اور وہ راجوری سے آئی اے ایف میں پہلی لڑاکا پائلٹ کی حیثیت سے شامل کی گئیں۔

ماویہ سدن راجوری کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بن گئیں

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 8:38 AM IST

ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے ہفتے کے روز ایئر فورس اکیڈمی، ڈنڈیگل، حیدرآباد میں منعقدہ مشترکہ گریجویشن پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا۔ ماویہ کے والد ونود سدن نے اپنی بیٹی کے کارنامے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ، "مجھے فخر محسوس ہورہا ہے۔ اب وہ صرف ہماری بیٹی نہیں بلکہ اس ملک کی بیٹی ہیں۔ ہمیں کل سے ہی مبارکبادی کے پیغامات مل رہے ہیں۔"

لڑاکا پائلٹ کی بہن، مانیتا سدن، جو شری ماتا وشنو دیوی شورائن بورڈ میں جے ای ہیں، نے اے این آئی کو بتایا کہ اسکول کے دنوں سے ہی ماویہ ایئر فورس کی طرف مائل تھیں اور وہ ہمیشہ لڑاکا پائلٹ بننا چاہتی تھیں۔ "مجھے اپنی چھوٹی بہن پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے۔ بچپن سے ہی اس کا یہ خواب تھا۔ یہ ابھی ایک شروعات ہے۔ ہر کوئی اسے اپنی بیٹی کی طرح دیکھ رہا ہے۔ پورے ملک کے لوگ ماویہ کی تائید اور حوصلہ افزائی کررہے ہیں اور ہر ایک کے لئے یہ متاثر کن کہانی ہے۔"

والدہ سشما سدن نے کہا ، "مجھے خوشی ہے کہ ماویہ نے بہت محنت کی ہے اور اپنا مقصد حاصل کیا ہے۔ اس نے ہمیں قابل فخر بنایا۔" ان کی نانی پشپا دیوی نے کہا، "گاؤں کا ہر فرد ماویہ کی خبر پر خوش ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:سوپور قصبہ میں انکاونٹر، تین عسکریت پسند ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.