ETV Bharat / briefs

مولانا کلب جواد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی - Corona vaccine

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے آج کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی۔

Kalbe jawwad
Kalbe jawwad
author img

By

Published : May 6, 2021, 6:39 PM IST

لکھنؤ میں بڑھتے کورونا معاملے کے بعد مولانا کلب جواد نے وزیر گنج پولیس اسٹیشن کے علاقے میں سلور جوبلی ہیلتھ سینٹر میں ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے۔

معلوم رہے کہ شروعات میں مسلم سماج میں کورونا ویکسین کو لے کر طرح طرح کے قیاس لگائے جا رہے تھے کہ کیا کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے؟ اب علماء کرام کے ویکسین لگوانے کے بعد اس طرح کے سوالات پر لگام لگے گی۔

اس سے قبل مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور لکھنؤ شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی نے بھی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.