ETV Bharat / briefs

بانڈی پورہ:'مسجد نور' جل کر راکھ - مسجد نور

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں معروف 'مسجد نور' خاکستر ہوگئی ۔

بانڈی پورہ میں آگ کی ہولناک واردات میں 'مسجد نور' خاکستر
author img

By

Published : Jun 22, 2019, 1:41 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ قصبے کی ناز کالونی میں واقع مسجد نور کی تیسری منزل سے ہفتہ کی علی الصبح قریب چار بجے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بانڈی پورہ میں آگ کی ہولناک واردات میں 'مسجد نور' خاکستر

بڑی تعداد میں مقامی لوگ اور فائر ٹینڈرز جائے واردات پر پہنچے۔ اگرچہ وہ آگ کو بستی میں پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہوئے تاہم مسجد کو بڑے پیمانے کے نقصان سے بچا نہ سکے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق معروف مسجد نور میں تبلیغی جماعت کا ضلعی مرکز بھی قائم تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.