ETV Bharat / briefs

سخت مقابلے میں میری کوم کو شکست، ریکارڈ چھٹے طلائی تمغے سے محروم - باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا

میری کوم کو 51 کلو گرام کے فائنل میں دو مرتبہ کی عالمی چمپیئن ناظم کازیبے نے تین۔دو سے ہرادیا۔ اس شکست کے ساتھ ایشیائی چمپیئن شپ میں میری کوم کا ریکارڈ چھ طلائی تمغے جیتنے کا خواب فی الحال پورا نہیں ہوسکا۔

سخت مقابلے میں میریکوم کو شکست، ریکارڈ چھٹے طلائی تمغے سے محروم

author img

By

Published : May 31, 2021, 8:34 AM IST

چھ بار کی عالمی چمپیئن ایم سی میری کوم دبئی میں جاری 2021 اے ایس بی سی ایشیائی خواتین اور مرد مکہ بازی چمپیئن شپ کے فائنل میں اتوار کے روز ہار گئیں۔ اس طرح میری کوم اپنے ریکارڈ چھٹے طلائی تمغے سے محروم ہوگئیں۔

میری کوم کو 51 کلوگرام کے فائنل میں دو مرتبہ کی عالمی چمپیئن ناظم کازیبے نے تین۔دو سے ہرایا۔ اس شکست کے ساتھ ایشیائی چمپیئن شپ میں میریکوم کا ریکارڈ چھ طلائی تمغہ جیتنے کا خواب فی الحال پورا نہیں ہوسکا۔ میریکوم نے ایشیائی چیمپئن شپ میں ساتویں مرتبہ حصہ لیتے ہوئے دوسری مرتبہ چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔

میریکوم اور لیش رام سریتا دیوی نے ایشیائی چیمپئن شپ میں پانچ۔پانچ طلائی تمغے جیتے ہیں۔ اس عظیم مکہ باز نے 2003، 2005، 2010، 2012 اور 2017 ایڈیشن میں سونے کا تمغہ جیتا تھا، جب کہ 2008 اور اس سال انہوں نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) اور متحدہ عرب امارات کے باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی اس ممتاز چمپیئن شپ میں لالبتساہی (64کلوگرام) ، بھارت کی جانب سے اپنا چیلنج پیش کریں گی۔ ان کے علاوہ اولمپک کے لئے کوالیفائی کرچکیں پوجا رانی (75 کلوگرام) اور انوپما (+81 کلوگرام) اپنے اپنے فائنل میچ کھیلیں گی۔

مردوں کے زمرے میں چمپیئن امت پنگھل، اب تک اس ٹورنامنٹ میں پانچ تمغے اپنے نام کرچکے شیواتھاپا (64 کلوگرام) اور سنجیت (91 کلوگرام) پیر کو آخری بار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

بھارت نے اس چمپیئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 15 تمغے حاصل کیے ہیں۔ اس چمپیئن شپ میں اب تک کی ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ بھارت نے بنکاک میں 2019 میں 13 تمغے (2 سونے، 4 چاندی اور 7 کانسی) جیتا تھا اور پوائنٹ ٹیبل میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.