ETV Bharat / briefs

کانپور: شادی شدہ خاتون کی میکے میں خودکشی - مونا کی خودکشی

اترپردیش کے کانپور کے کلیان پور علاقے میں ایک شادی شدہ خاتون نے میکے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

Woman suicide
Woman suicide
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 10:22 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مکان نمبر تین میں رہنے والے جواہر شرما کی بیٹی کی شادی 2019 میں اناؤ کے باشندے وکاس سے ہوئی تھی۔

وکاس امرتسر میں رہ کر ایک پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کرتا ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں سے مونا (30) اپنے والد جواہر شرما کے گھر پر ہی رہ رہی تھی۔ ہر دن کی طرح پیر کی رات بھی کھانا کھانے کے بعد وہ اپنے کمرے میں سونے کے لیے چلی گئی۔

منگل کی صبح دیر تک مونا کمرے سے باہر نہیں آئی تو جگانے کے لیے والد کمرے کے پاس گئے۔ انہوں نے دیکھا کہ ان کی بیٹی پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔

گھبرا کر والد کے شور مچانے کے بعد پڑوسی اپنے اپنے گھروں سے باہر آ گئے اور انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔

پولیس نے لاش پھندے سے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، نہ ہی پولیس کو تفتیش میں کسی طرح کی سوسائڈ نوٹ ملی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.