ETV Bharat / briefs

ممتا بنرجی نندی گرام کی شکست کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں: دلیپ گھوش - کلکتہ ہائی کورٹ

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نندی گرام میں ملی شکست کو اب بھی تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ممتا بنرجی نندی گرام کی شکست کو قبول کرنے تیار نہیں

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 10:10 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار بھلے ہی سست پڑ گئی ہو لیکن اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد بھی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انتخابی نتائج کے بعد جاری سیاسی تصادم کے درمیان پارٹی بدلنے کے کھیل نے بنگال کی سیاست کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نندی گرام میں ملی شکست کو اب بھی تسلیم نہیں کر پائی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شکست کو کسی بھی قیمت پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا ۔ نندی گرام کی شکست کو کس طرح عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نندی گرام میں ملی شکست کو تسلیم کرنے کے بجائے ممتا بنرجی نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے جو سمجھ سے پرے ہے۔ دلیپ گھوش نے مزیدکہا کہ انہیں عدالت اور بھارتی قانون پر مکمل اعتماد ہے اور یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے اس پر زیادہ کچھ کہنا مناسب نہیں ہے۔

ایران : بھارتی شہروں میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے ووٹنگ کا انتظام

غورطلب ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ میں نندی گرام اسمبلی حلقے سے ملی شکست (نتیجے) کو ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے چیلنج کیا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں نندی گرام اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو 1737 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ ممتابنرجی نے نندی گرام میں ملی شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے نتیجے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.