حالیہ لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شکست کا جائزہ لینے کے لیے پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی ے کہا: 'ہم چاہتے ہیں کہ بیلٹ پیپر پر ووٹنگ کو واپس لایا جائے اور ای وی ایم مشین نہیں چاہتے ہیں۔جمہوریت کو بچانے کے لیے ضروری ہے کہ بیلٹ پیپر کو واپس لایا جائے۔
لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن جماعتیں ای وی ایم مشین کی معتربیت سوال اٹھاتی رہی ہیں۔ مگر ممتا بنرجی ہندوستان کی پہلی ایسی سیاست داں ہیں، جنہوں نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا: 'تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ہم ملک بھر میں ای وی ایم مشین کے خلاف مہم چلائیں گے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ امریکہ نے بھی ای وی ایم مشین سے دوری بنالی ہے۔صرف دو فیصد مشین کا ویری فیکیشن کیا گیا ہے۔ 98 فیصد مشین کی جانچ نہیں ہوتی۔
ممتا بنرجی نے ای وی ایم مشین پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ جو مشین کام نہیں کرتی ہے۔ اس کو تبدیل کردیا جاتا ہے۔ ایسے میں ہمیں منصفانہ انتخاب ہونے کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ایک لاکھ مشین غائب ہیں۔ای وی ایم مشین عوام کا فیصلہ نہیں ہے۔