ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں: بجلی سے متعلقہ مسائل پر ایگزیکٹیو انجینئر سے نمائندگی

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 12:05 PM IST

جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ متعدد الیکٹرک پولز ناگفتہ بہ حالت میں ہیں، موسم کو دھیان میں رکھ کر بات کی جائے تو طوفانی ہواؤں سے پول گرنے سے جانی ومالی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لئے اس سنگین مسئلہ پر فوراً ایکشن لیا جائے تاکہ علاقے کی عوام بلا خوف و خطر زندگی بسر کرسکیں۔

تمختلف مسائل پر مستقیم ڈگنیٹی کی پاور سپلائی انجینئر سے ملاقا

جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں پیر کے روز مہاراشٹرکےمالیگاؤں میں ایک وفد نے پرائیویٹ پاور سپلائی کمپنی کے ٹیکنیکل ایگزیکٹیو انجینئر ساحِل سے ملاقات کی۔

مالیگاؤں: بجلی سےمتعلقہ مسائل پر ایگزیکٹو انجینئرسےنمائندگی

وفد کی قیادت کررہے مستقیم ڈگنیٹی نے ایگزیکٹیو انجینئر سے کہا کہ حسن پورہ آفتاب سر مسجد کے علاقے میں متعدد الیکٹرک پولز ناگفتہ بہ حالت میں ہیں، موسم کو دھیان میں رکھ کر بات کی جائے تو طوفانی ہواؤں سے پول گرنے سے جانی ومالی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لئے اس سنگین مسئلہ پر فوراً ایکشن لیا جائے تاکہ علاقے کے عوام بلا خوف و خطر زندگی بسر کرسکیں۔

مستقیم ڈگنیٹی کی نمائندگی کے بعد ایگزیکٹیو انجینئر نے کہا کہ 3 سے 4 دنوں میں یہ مسئلہ حل کردیا جائے گا۔ وفد میں شامل نوجوان سماجی کارکن مسیح بیسٹ نے ایگزیکٹیو انجینئر سے کہا کہ نیاپورہ جمعیت علماء آفس کے اطراف میں گزشتہ کئی مہینوں سے بجلی بل تقسیم نہیں ہورہے ہیں، جس کے سبب لوگوں میں تشویش ہے‌ اور ایک ساتھ کئی مہینوں کے بل آنے سے بل کی رقم زیادہ ہوگی جس سے لوگ پریشان ہیں لہٰذا اس جانب توجہ دیتے ہوئے عوام کی پریشانی دور کریں۔

بجلی سپلائی کمپنی کے آفیسر نے نیاپورہ علاقے کے بل تقسیم کرنے والے سے گفتگو کرنے کے بعد کہا کہ کچھ ٹیکنیکل مسائل کی بناء پر بل تقسیم نہیں ہوپارہے ہیں، اس جانب ہماری ٹیم کام کررہی ہے اور جلد ہی عوام کی پریشانی دور ہوگی۔

اس موقع پر وفد کے رہنما مستقیم ڈگنیٹی نے ایگزیکٹیو انجینئر کو مزید شہری مسائل سے آگاہ کروایا۔

ایگزیکٹیو انجینئر نے تمام مسائل کو درج کرتے ہوئے اپنی ٹیم سے بات کرکے کہا کہ تمام مسائل جلد ہی حل کردیئے جائیں گے۔

اس وفد میں مسیح اللہ بیسٹ، امین کے پی، اشتیاق، جمیل، نوشاد، عبدالرحمٰن انصاری، ابولیث انصاری وغیرہ شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.