بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سے جب مرکزی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت میں پیشی کے دوران پوچھا گیا کہ 'کیا آپ 29 ستمبر 2008 کو مالیگاؤں میں ہونے والے دھماکے میں ملوث تھیں تو انہوں نے اس کے جواب میں لاعلمی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ 116 گواہوں کی گواہی کو ریکارڈ کیے جانے کے بعد سادھوی نے ایسا بیان دیا ہے، جبکہ وہ کبھی عدالت کی کاروائیوں میں شامل نہیں ہوتی تھیں، لیکن جب عدالت ان کی سرزنش کی تو وہ آج عدالت میں حاضر ہوئیں۔
سادھوی پرگیہ سے جب میڈیا نے ہمینت کرکرے کے بارے میں پوچھا کہ 'آپ ہیمنت کرکرے کے بارے میں کیا کہتی ہیں، جنہوں نے آپ کو گرفتار کیا تھا۔
اس سوال کے جواب میں سادھوی نے کہا کہ 'ممبئی حملے میں ہلاک شدہ اے ٹی ایس سربراہ ہیمنت کرکرے شہید نہیں ہیں'۔
واضح رہے کہ مالیگاؤں بم بلاسٹ کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ کی موٹر سائیکل موقع واردات سے برآمد کی گئی تھی، جس کی وجہ سے ملزموں تک پہنچنا ممکن ہوسکا تھا، اور بعد میں ہیمنت کرکرے نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔
الیکشن کمیشن سے شکایت کے بعد مالیگاؤں کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ کچھ لوگ 'سنیاسی' سے ڈرتے ہیں۔