ETV Bharat / briefs

مال مغربی سوڈان میں آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک

جنوبی سوڈان کے لول علاقہ میں آگ لگ جانے سے کم از کم 31لوگوں کی موت اور 68دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک مقامی افسر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

مال مغربی سوڈان میں آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک
author img

By

Published : May 7, 2019, 6:31 PM IST

نوجوانوں و ثقافتی امور اور اطلاعات کے وزیر مائکل ماتھوک نے بتایا کہ اس آگ کی زد میں آجانے سے 138مکانات تباہ ہوگئے اور تقریباََ 10ہزارجانور جل کر مر گئے۔ آ گ کی شدت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا کہ اس نے جلد ہی پانچ گاووں کو اپنی زد میں لے لیاتھا۔
انہوں نے بتایاکہ آگ کی زدمیں آکر 31لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور68دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ لوگوں کی حالت سنگین ہے۔زخمیوں کی سنگین حالت کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
اس درمیان صدر سلوا کر کے ترجمان ایٹنے ویک ایٹنے نے صدر کی طرف سے جاری تعزیتی پیغام میں متاثرین کے گھروالوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے اور اس واقعہ کو قومی آفت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس معاملہ کی آزادانہ جانچ کرائی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات پھر سے نہ ہوسکیں۔

Intro:Body:

insha

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.