ETV Bharat / briefs

مہاراشٹر، دہلی اور اتر پردیش میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات - highest number of COVID-19 deaths

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,293 مریض ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر، دہلی اور اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

Corona
Corona
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 5:25 PM IST

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،293 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے سب سے زیادہ افراد مہاراشٹر ، دہلی اور اتر پردیش کے ہیں۔

اس دوران جہاں مہاراشٹر میں 895 مریض کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں، وہیں 381 افراد دہلی میں اور 264 افراد اتر پردیش میں ہلاک ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،60،960 نئے معاملے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 ہوگئی ہے۔

اس عرصے کے دوران 2،61،162 مریض بھی صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار 371 افراد نے ملک میں کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

اس مدت کے دوران فعال معاملوں کی تعداد 29،78،709 ہوگئی ہے۔ وہیں 3293 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،01،187 ہوگئی ہے۔

ملک میں صحتیاب ہونے کی شرح 82.33 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح بھی کم ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.