محکمہ جنگلات،وائلڈ لایف کنٹرول بیرواور وائلڈ لایف کرائم کنٹرول یونٹ کی مشتر کہ چھا پہ مہم کے دوران بیل گھڑیا ایکسپریس وے سے شیر کے تین بچے اور لنگور کو اسمگلروں کے چنگل سے آزادکرایا۔
پر یس کانفرنس کے دوران تینوں محکمہ کے سربراہان نے پریس کانفرنس کاانعقاد کرکے جانوروں کی اسمگلنگ سے متعلق تفصیلات دییے ۔
ان کاکہناتھاکہ ہمیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ چند افراد جانوروں کی اسمگل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ مخبروں کی اطلاع پر بر وقت کارروا ئی کر تے ہوئے تمام اسمگلروں کودھر دبوچا گیا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اسمبگلروں کے چنگل سے بچائے گئے جانوروں کو ریسیکو سینٹر میں رکھا گیا۔چند دنوں کے بعد جانوروں کے علی پور چڑیاخانہ انتخامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔