مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے ترنمول کانگریس کے صدر انوبرتا منڈل نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے بی جے پی نے برسوں پرانے روایت کو توڑ دیا ہے.
انہوں نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہوتا ہے کہ ایک مذہب کو یکطرفہ طور پر نظرانداز کرکے ملک کی ترقی کے بارے میں باتیں کرے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نمستے کہہ کر وائٹ ہاؤس سے جانے کا راستہ دکھایا ٹھیک اسی طرح کی کچھ تیاریاں بھارت میں بھی کی جا رہی ہے.
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ 2024 تو بہت دور کی بات ہے اس سے پہلے ہی بی جے پی کے لئے الوداعی تقریبات کے اہتمام کی تیاری شروع ہو چکی ہے.
بے باک انداز میں بی جے پی پر تنقید کے لئے مشہور انوبرتا منڈل کا کہنا ہے کہ 2024 میں مودی کو نمستے کہہ دیا حائے گا.
انہوں نے کہا کہ عوام مخالف پالیسیوں کی بدولت برسوں تک اقتدار میں رہ نہیں جا سکتا ہے. بی جے پی کو اسی کی پالیسی نے عوام کو دور کر دیا ہے.
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے بی جے پی کے رہنما نفرت انگیز بیان بازی کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح مغربی بنگال بی جے پی کے صدر بھی کرنے لگے ہیں.
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش بحال کے لوگوں کو ہسپتال, قبرستان اور مردہ گھات بھیجنے کی بات کرتے ہیں.
انو برتا کے مطابق بی جے پی کے ریاستی صدر اگر سبھوں کو قبرستان اور مردہ گھاٹ بھیج دیں گے کس سے ووٹ مانگیں گے .