خانہ بدوش افراد کو جہاں جگہ جگہ مشکلات درپیش آتی ہیں، وہیں قدرتی آفات کی وجہ سے بھی ان لوگوں کے مال مویشی محفوظ نہیں ہے۔
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے سربل اور بالتل علاقوں میں تقریبا 100 سے زائد بھیڑ بکریاں بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئی۔
ایک افسر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خانہ بدوش افراد جموں کے کئی علاقوں سے ان دنوں وادی کے دور دراز علاقوں، خاص کر جنگلوں میں رہائش پذیر ہیں اور گزشتہ رات تیز بارش برفباری کی وجہ سے بجلی گرنے سے 100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئی۔