ETV Bharat / briefs

'لیبیا کی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ' - ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا میں جنگ کے سبب اب تک 443 افراد سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ دو ہزار سے زائد زخمی ہونے کی خبر ہے۔

لیبیا جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
author img

By

Published : May 9, 2019, 11:19 AM IST

اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیائی حکومت اور خلیفہ بلقاسم حفتر کی قیادت والی فوج کے درمیان لڑائی میں اب تک 443 افراد سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 2110 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بدھ کو ٹوئٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے ٹوئٹ کیاکہ 'طرابلس میں تشدد کی وجہ سے 443 افراد کی موت ہوئی ہے اور 2110 افراد زخمی ہوئے ہیں'۔

ڈبلیو ایچ او نے ایک دوسرا ٹوئٹ کیا جس میں کہا 'لیبیا میں مسلسل بحران کی وجہ سے تقریبا 60 ہزار افراد نے ملک سے باہر پناہ لی ہے، جبکہ ڈبلیو ایچ او ان کے لیے طبی سہولیات مہیاکرانے کے متعلق کام کر رہا ہے'۔

خلیفہ بلقاسم حفتر کی قیادت والی فوج طرابلس پر قبضہ کرنے کے لیے اپریل ہی سے جدوجہد کر رہی ہے۔

واضح ر ہے کہ سنہ 2011 میں کرنل معمر قذافی کو اقتدار سے ہٹا کر ان کے قتل کرنے کے بعد عدم استحکام سے دو چار لیبیا میں ایک نیا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.