ETV Bharat / briefs

ترنمول کانگریس میں شمولیت کے لیے رہنماؤں کی بھاگ دوڑ جاری - ترنمول کانگریس میں شمولیت کےلیے رہنماوں کی بھاگ دوڑ

دیبان داس گپتا نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر انھوں نے غلطی کی اور اب وہ اپنی غلطی کو سدھارنے کے لئے ممتا بنرجی کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتے ہیں۔

ترنمول کانگریس میں شمولیت کےلیے رہنماوں کی بھاگ دوڑ جاری

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 2:01 PM IST

ریاستی کسان مورچہ کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ دیبان داس گپتا نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو وزیراعظم بنتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کسان مورچہ کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ دیبان داس گپتا نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو وزیراعظم بنتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ مکل رائے کے قریبی سمجھے جانے والے کسان مورچہ کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ دیبان داس گپتا کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی ترقی پسند خیالات کی حامی ہیں۔ وہ ہمیشہ ریاست اور عام لوگوں کی ترقی کے بارے میں سوچتے ہیں۔

ترنمول کانگریس میں شمولیت کےلیے رہنماوں کی بھاگ دوڑ جاری
ترنمول کانگریس میں شمولیت کےلیے رہنماوں کی بھاگ دوڑ جاری

انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر غلطی کی اور میں اب اپنی غلطی کو سدھارنے کے لئے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتا ہوں۔

ایڈوکیٹ دیبان داس گپتا کا کہنا ہے کہ مکل رائے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک بار پھر ترنمول کانگریس کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ مغربی بنگال کے عوام اس کھیل کو کس نظریے سے دیکھتے ہیں۔ کیا عام لوگ بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے والے رہنماؤں کو تسلیم کریں گے یا نہیں۔

مکل رائے کے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

اسمبلی انتخابات 2021 میں جس رفتار سے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا مقابلہ شروع ہوا تھا نتائج کے بعد اس سے دوگنی رفتار سے گھر واپسی کا کھیل شروع ہوا ہے۔

ریاستی بی جے پی کا ہر دوسرا رہنما ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے لئے حکمراں جماعت کے اعلیٰ رہنماؤں سے رابطہ کرنے کی کوشش میں لگا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.