بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی کا استعمال نہیں کر پائیں گے۔
دراصل وراٹ کوہلی نے اپنے ممبئی میں واقع گھر کے پتے پر ووٹر کارڈ بنوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ووٹنگ لسٹ میں ان کا نام نہیں آ سکا۔
غور طلب ہے وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی سمیت مختلف معروف شخصیات سے گزارش کی تھی کہ وہ عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل کریں۔
اگر الیکشن کمیشن کے ذرائع کی مانیں تو ان کی ٹیم نے کئی کال کیے اور وراٹ کا نام ووٹنگ لسٹ میں درج کروانے کی بہت کوشش کی۔
لیکن میعاد ختم ہو جانے کی وجہ سے ان کا نام ممبئی کے پتے کی ووٹنگ لسٹ میں نہیں آ سکا، اسی وجہ سے وراٹ کوہلی اس بار لوک سبھا انتخابات میں اپنے حق رائے دہی سے محروم رہ جائیں گے۔
واضح رہے کہ ممبئی میں 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وراٹ کوہلی ممبئی میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہتے ہیں جہاں سے اس کی بیوی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ووٹ ڈالیں گی۔