ETV Bharat / briefs

بھاگلپور قحط سالی کے سائے میں - بارش

بہار کے ضلع بھاگلپور اور اس کے آس پاس کے کسانوں کو خشک سالی کا خدشہ ستانے لگا ہے۔

بہار کے ضلع بھاگلپور
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 1:11 PM IST

دھان کی کھیتی کے لیے بیج بونےکا موسم ہے لیکن ان کے کھیت خشک ہوچکے ہیں اور کھیتوں میں ہریالی کے بجائے بنجر زمین نظر آتی ہے۔

بہار کے ضلع بھاگلپور

جون کا مہینہ ختم ہونے کو ہے لیکن علاقے میں ایک دو روز سوائے بوندا باندی ہونے کے بعد اب تک بارش کا نام و نشان نہیں ہے۔

بھاگلپور سے متصل گڈا ضلع کے قریب واقع یہ گیروا ندی کی ذیلی ندی ہے، جہاں عام دنوں میں بھی پانی بھرا رہتا تھا، مقامی لوگ اس پانی کا استعمال کھیتوں کی سینچائی کے لیے کرتے تھے لیکن گزشتہ سال کی طرح امسال بھی بارش نہ ہونے کی وجہ سے ندی بالکل سوکھ چکی ہے اور کسان پریشان ہیں کہ دھان کی کھیتی آخر کیسے کی جائے؟

عام طور پر ان دنوں میں کھیتوں میں ہریالی ہوا کرتی تھی لیکن اس سال قحط سالی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

مرکزی حکومت نے کسانوں کو سالانہ 6000 روپئے دینے کا وعدہ کیا ہے اور کچھ جگہوں پر اس کی پہلی قسط بھی ملنے کی خبر آئی تھی لیکن یہاں کے کسانوں کو حکومت کا وہ پیسہ بھی نہیں ملا ہے۔

دیگر دیہی علاقوں کی طرح یہاں کے لوگوں کی معیشت بھی کھیتی پر منحصر ہے یہاں کے کسانوں کے لیے فصلوں کی سینچائی کا کوئی متبادل انتظام نہیں ہے۔ اگر بارش نہیں ہوئی تو علاقے میں قحط پڑ جائے گا جس سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رواں برس بھی جس طرح بادلوں نے منہ پھیرا ہوا ہے تب سے لوگوں کو قحط سالی کا ڈر ستانے لگا ہے۔ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے والے حکومت کے سبھی دعوے اور وعدے یہاں کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔

Intro:اسکی تفصیلی اسکرپٹ میل سے بھیجی گئی ہے

Body:Bi

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.