بھارتی ریاست راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس اقتدار پر فائز ہوئی جبکہ بی جے پی کو ناکامی حاصل ہوئی۔
قبل ازیں جب بی جے پی کی حکومت قائم تھی تب اسکولی کتابوں میں تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ اب اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ ہی کانگریس حکومت نے بھی کتابوں میں تبدیلیاں کرنا شروع کردیا ہے۔
کانگریس حکومت نے کتابوں میں ویر ساورکر کے نام کے آگے سے ویر کے لفظ کو ہٹادیاہے۔
کتابوں میں بعض تبدیلیوں سے طلبا الجھن کا شکار ہیں جسے اکبر کی پیدائش سے قبل ہی اکبر کو ایک ریاست کا فاتح قرار دیا گیا ہے تو دوسری جانب 7 ویں جماعت کی کتاب میں ہلدی گھاٹی جنگ میں مہارانہ پرتاپ کو فاتح قرار دیا گیا جبکہ 12 ویں جماعت کی کتاب میں لکھا گیا ہے کہ اس جنگ میں مہارانہ پرتاب کو شکست ہوئی تھی۔
کتابوں میں ہوئی تبدیلیوں کی وجہ سے ریاست کی سیات میں بھی گہما گہمی شروع ہوگئی۔ بی جے پی کے اور سابق وزیر تعلیم واسیودیو دیونانی نے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
وہیں وزیرتعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کتابوں میں ہوئی تبدیلیوں کو صحیح ٹھہرایا ہے۔