وادی میں ان دنوں فٹبال ٹورنامنٹ چل رہا ہے، جس میں تمام اضلاع سے کھلاڑی شامل ہو رہے ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ وادی کے مختلف اضلاع میں منعقد کیے جارہے ہیں۔
لیکن اس دوران ان کھلاڑیوں کے امتحانات بھی شروع ہو رہے ہیں۔ جس کے تحت کھلاڑیوں نے محکمہ تعلیم اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹز کے ڈائریکٹرز سے امتحانات ملتوی کرنے یا پھر ان کے لیے الگ سے امتحانات کا نظم کرانے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جس کی وجہ سے امتحانات کی تیاریوں میں کئی طرح کی مشکلات در پیش آ سکتی ہیں۔ ان کے لیے اگر الگ سے انتظامات کیے جائیں تو ان کے لیے بڑی آسانی ہوگی۔