ETV Bharat / briefs

کیرل: کنویں میں پھنسے ہاتھی کو بچالیا گیا - کیرل کی خبریں

کوٹھمنگلم کے علاقے میں کنویں کے اندر پھنس گئے ایک جنگلی ہاتھی کو گھنٹوں چلےآپریشن کے بعد بچالیا گیا۔ خوش قسمتی سے، ہاتھی کو شدید چوٹیں نہیں آئیں۔

کیرل: کنویں میں پھنسے ہاتھی کو بچالیا گیا

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 11:05 AM IST

کیرل کے ارنکولم ضلع میں کوٹھ منگلم کے علاقے میں کنویں کے اندر پھنس گئے ایک جنگلی ہاتھی کو چند گھنٹوں کے آپریشن کے بعد بچالیا گیا۔ خوش قسمتی سے، ہاتھی کو شدید چوٹیں نہیں آئیں۔ یہ ہاتھی بدھ کے روز ایک رہائشی گوپال کرشنن کے گھر کے احاطے میں کنویں کے اندر پھنس گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر فارسٹ رینج کے افسران اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے۔ کھدائی کرنے والے ایکسکیویٹر کی مدد سے کنواں کا ایک حصہ نیچے گرایا گیا اور چڑھنے کے لئے ایک راستہ تیار کیا گیا۔

کیرل: کنویں میں پھنسے ہاتھی کو بچالیا گیا

ہاتھی کی موجودگی سے مشتعل مقامی لوگوں نے مبینہ طور پر جنگل کے حدود کی کوئی بھی حد بندی کے سلسلہ میں کوئی بھی اہم کارروائی نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق، گوپال کرشنن نے ہاتھی سے پہنچنے والے نقصان کے معاوضے کا مطالبہ بھی کیا۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) کی مداخلت کے بعد ریسکیو آپریشن کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا تھا تاہم اسے بعد میں دوبارہ شروع کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.