انہوں نے کیجریوال پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے جس سرکاری اسکول کے اندر کرکٹ اکیڈمی میں کھیل کر یہاں تک پہنچا ہوں اسے دہلی حکومت نے بند کرادی ۔
گمبھیر نے کہا کہ مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی مارلن مجھے اوپن ڈی بیٹ کے لیے بلاتی ہیں۔ جب کہ میں ان کی پارٹی کے صدر اروند کیجریوال کو اوپن ڈی بیٹ کے لیے بلا چکا ہوں، لیکن وہ نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ خوف لگا رہتا ہے کہ کیجریوال کہیں دھرنے پر نہ بیٹھ جائے اس سے میرا ہی نہیں پوری دہلی کا نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی اچھا کام دہلی حکومت کی جانب سے نہیں ہوا ہے۔ میں سچی سیاست کرنے آیا ہوں اور موجودہ وقت میں رہنا چاہتا ہوں، میں یہ نہیں کہتا کہ دہلی کو پیرس اور لندن بنا دوں گا لیکن یہاں کے جو مسائل ہے انہیں حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔
انہوں نے دہلی یونیورسٹی کا مشرقی دہلی میں اپنا کیمپس قائم کروانا ہے۔ یہاں صفائی بڑا مسئلہ ہے۔
مشرقی دہلی کو صاف ستھرا بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا صحت مند بھارت کا خواب ہے۔ یہاں چلّا گاؤں، یمنا اسپورٹس کمپلیکس سمیت کئی جگہ اسپورٹس کو فروغ دینے کے لیے اسٹیڈیم بنوانا ہے۔ انہوں نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کونڈلی تک میٹرو لانا چاہتے ہیں تاکہ وہاں کے لوگوں کا سفر آسان ہوسکے۔
غازی پور لینڈ فل سائٹ کے مسائل سے لوگوں کو نجات دلانا ہے۔
دو ووٹر آئی ڈی کارڈ کے سوال پر گوتم گمبھیر نے کہا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے اور 13 مئی کو سبھی کو پتہ چل جائے گا۔ وہیں مشرقی دہلی سے الیکشن لڑنے پر باہری ہونے کے الزام پر ان کا کہنا ہے کہ میں دہلی میں پیدا ہوا ، یہیں پڑھائی کی، مشرقی دہلی میں میرے والد کا بزنس گذشتہ 45 سال سے ہی ہے۔ پتہ نہیں اپوزیشن پھر کیسے باہری کہتا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر ملک،ریاست اور اب علاقہ تقسیم کرنے کا بھی الزام لگایا۔
متحرک سیاست میں آنے سے پہلے ٹوئٹر اور حملہ آور ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں گمبھیر کہتے ہیں کہ وہ ملک کے لیے میرے جذبات ہے اور اس لیے میں ٹوئٹر کے توسط سے اسے ظاہر کرتا ہوں۔
انہوں نے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کےبارے میں کہا کہ کچھ لوگ عمر سے بڑے ہوتے ہیں دماغ سے نہیں۔
وہیں گوتم گمبھیر نے یہ بھی کہا کہ 'آپ' امیدوار آتشی مارلن جو بھی کہتی ہیں اس پر میں بولنا مناسب نہیں سمجھتا۔