ETV Bharat / briefs

کرناٹک: کورونا کے 34،804 نئے کیسز اور 143 اموات درج - ورونا ٹیسٹ بھی جاری ہیں، اور ویکسینیشن بھی زور و شور سے دیے

کرناٹک میں گزشتہ روز 34،804 کورونا وائرس کے نئے کیسز اور 143 اموات درج کئے گیے ہیں. جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 13.39 لاکھ ہوگئی ہے جب کہ اموات کی کل تعداد 14 ہزار 426 بتائی گئی ہے۔

کرناٹک: کورونا کے 34،804 نئے کیسز اور 143 اموات درج

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 1:18 PM IST

محکمہ صحت کرناٹک کے تازہ بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف بنگلورو میں 20،733 تازہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ کل 6 ہزار 982 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب ریاست بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 39 ہزار 201 کیسز ہوچکے ہیں جن میں 14 ہزار 426 اموات ہوچکی ہیں جب کہ 10 لاکھ 62 ہزار 594 مریض ڈسچارج شدہ ہیں۔

ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 10 لاکھ 55 ہزار 612 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔ جب کہ کل 2 لاکھ 62 ہزار 162 ایکٹیو کیسز میں سے 2 لاکھ 60 ہزار 670 مستحکم ہوچکے ہیں اور دیگر نامزد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ 1،492 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔

بنگلور اربن ضلع میں کل 6،53،656 انفیکشنز ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر میسور میں 66،692 کیسز اور بلاری ضلع میں 46،635 کیسز درج ہوئے ہیں۔ صحت بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں رپورٹ ہوئے 143 اموات میں سے 77 اموات بنگلورو سے ہیں، بلاری میں 16، میسور میں 9، گلبرگہ میں 7، دھارواڑ اور تمکور میں 6 اور ہاسن میں 4 مریض کورونا سے موت کا شکار ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کورونا ٹیسٹ بھی جاری ہیں، اور ویکسینیشن بھی زور و شور سے کیے جارہے ہیں۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ویکسینیشن کا کام کیا جارہا ہے۔ اب تک ریاست بھر میں کورونا کے جملہ 2 کروڑ 47 لاکھ 22،862 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 76،614 گزشتہ روز ہی میں درج ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے نمٹنے کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.