ETV Bharat / briefs

جادب پور یونیورسٹی میں باہری طلبا کے لیے سیٹیں محدود - جادب پور

ملک بھر میں تعلیمی معیار میں سرفہرست جادب پور یونیورسٹی کا دروازہ بیرون ریاست کے طلبا کیلئے محدود کردیاگیا ہے۔

جادب پور یونیورسٹی میں باہر طلباء کے لیے سیٹیں محدود
author img

By

Published : May 31, 2019, 9:38 PM IST

مغربی بنگال کی حکومت کے نئے فیصلے کے تحت 90فیصد سیٹیں مقامی (بنگال)طلبا کیلئے مختص ہوں گی ۔

حکومت کے نئے نوٹی فیکیشن کے مطابق یہ قانون جنرل کٹیگری میں نافذ ہوگا۔ انجینئرنگ کے شعبے میں جادو پوریونیورسٹی میں کل 1,200سیٹیں ہیں جس میں 45فیصد سیٹیں ایس سی، ایس ٹی،اوبی سی اور معذوروں کیلئے مخصوص ہیں۔مقامی ریزرویشن بقیہ سیٹوں پر نافذ ہوگا۔

جادب پوریونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ اس کے تحت مرکزی حکومت کے ملازمین، رفیوجی اور بنگال میں طویل عرصے سے مقیم لوگوں کو بھی ریزرویشن کے دائرے میں لایا جائے گا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ گزشتہ روزریاستی حکومت کی جانب سے اس تجویز کومنظوری دے دی گئی ہے۔

انجینئرنگ فیکلٹی کے ڈین چرنجیب بھٹاچاریہ نے کہا کہ اس نئے ضابطے کے تحت اس سال داخلے ہوں گے۔یونیورسٹی میں داخلہ مغربی بنگال جوائنٹ انٹرننس ایگزامینشن بورڈ کے ذریعہ لیا جاتاہے۔

Intro:Body:

waseem

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.