عسکریت پسندوں نے سڈورہ میں واقع فوجی حولدار منظور احمد بیگ کے گھر پر گولیاں چلائیں، جس میں وہ ہلاک ہو گئے۔
فائرنگ کے بعد منظور احمد بیگ کو ضلع ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں وہاں مردہ قرار دیا۔
مرحوم منظور بیگ گزشتہ 15 برسوں سے فوج میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے اور اس وقت ان کی ڈیوٹی کولگام کے بہی باغ کے فوجی ہیڈکوارٹر میں تھی۔
اہل خانہ کے مطابق وہ کچھ دن قبل عید کے سلسلے میں گھر آئے تھے اس دوران وہ عسکریت پسندوں کی گولی کا شکار ہو گئے۔
اہل خانہ میں وہ اکیلے کمانے والے تھے۔ پسماندگان میں والدین زوجہ اور ایک بیٹی سمیت 3 بچے ہیں
لارکی پورہ میں فوج کے 19 آر آر ہیڈکوارٹر پر منظور احمد بیگ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس میں کمانڈر 2 سیکٹر بریگیڈیئر سچن ملک ، اے ڈی سی اننت ناگ و دیگر اعلیٰ سول، پولیس و فوجی افسران نے منظور کو سلامی دی۔
انکے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ فوج نے اس موقعہ پر انہیں گن سیلوٹ بھی پیش کیا۔