اندور سلسلہ یاری اور نیناد تنظیم نے ایک الگ انداز میں روزہ افطاری کا اہتمام کیا جس کا عنوان تھا میری افطاری اور آپ کا روزہ مطلب آپ کو اپنے گھر سے افطاری لے کر جانا ہے اور اجتماعی تور پر روزہ افطار کرنا ہے جس میں ہر مسلک کے افراد نے شرکت کی اور اتحاد کے پیغام کو عام کیا۔
افطار میں ہر شخص اپنے گھر سے کچھ نہ کچھ لے کر شریک ہو رہا تھا کسی کے پاس تربوز تھا تو کسی کے پاس بھجیہ کوئی بریانی لا رہا تھا۔
ای ٹی وی بھارت سے مولانا حافظ اشرفی صاحب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر ساتھ رہنا چاہیے۔ آپسی امداد اور مدد کا تعلقات بنانا چاہیے جب تک نفرت ختم نہیں ہوگی ہمیں کامیابی نہیں ملے گی آج جو لوگ کامیاب ہیں وہ متحد ہے اور جو لوگ نقصان میں ہے وہ اختلاف میں ہے لہذا قوم کو آج ضرورت ہے کہ اپنے مسائل ختم کر ے۔
تنظیم سلسلہ کے ہدایت اللہ خان نے نے بتایا کی رمضان کا جو پیغام ہے اس میں ایکتا اور اتحاد چھپا ہوا ہے یہ انسانیت کے لیے ٹوٹتے رشتوں کے لیے نفرتوں کے خلاف اس لیے تھا کہ انسان ایک دوسرے کےساتھ آئے بیٹھے ایک دوسرے سے بات کرے اور اس ملک کی جو تاثیر ہے اس کو زندہ رکھیں۔
زاہد خان نے کہا کہ وہ خدا جس نے آسمان سے کھانا تک زمین پر اتار دیا اتنا ظلم و ستم ہونے کے باوجود بھی ہماری دعاؤں کو کیوں نہیں سن رہا اس کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ جب تک مسلمان متحد نہیں ہوں گے ایک نہیں ہونگے کبھی سر بلند نہیں ہو سکتے اللہ کبھی عزت نہیں دے گا انتشار پستی ہیں , انتشار موت اس لیے مسلمانوں کو سمجھنا ہو گا۔