ETV Bharat / briefs

'پاکستان کا دعوی بے بنیاد اور مضحکہ خیز' - شاہ محمود قریشی

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کو بھارت نے مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

پاکستان کا دعوی مضحکہ خیز
author img

By

Published : Apr 7, 2019, 10:52 PM IST

Updated : Apr 7, 2019, 11:18 PM IST

بھارت نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے متنازع بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک میں موجود دہشت گردوں کو بھارت کے خلاف حملے کے لیے اکسانے اور جنگی اشتعال پیدا کرنے کے لئے ایسے بیان دے رہے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ 'اسے کسی صورت حال میں سرحد پار دہشت گردانہ حملے پر مضبوطی سے فیصلہ کن جواب دینے کا پورا حق ہے'۔
محمود قریشی نے کہا تھا کہ 'انہیں قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت اس مہینے پاکستان پر حملہ کرے گا'۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے کہا کہ 'بھارت پاکستان کے وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ اور بے تکے بیان کو مسترد کرتا ہے جس کا مقصد صرف جنگی اشتعال پیدا کرنا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ عوامی طور پر پاکستان میں موجود دہشت گردوں سے بھارت پر حملہ کرنے کے لئے اپیل کر رہے ہیں'۔

رویش کمار نے کہا، ’’ایسی حالت میں بھارت کے پاس سرحد پار دہشت گردانہ حملے کا سختی سے فیصلہ کن جواب دینے کا پورا حق ہے‘‘۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 'پاکستان کو یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ بھارت میں سرحد پار دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری سے خود کو دور نہیں کر سکتا ہے'۔ پاکستان کو اپنے علاقے میں ہونے والے اہم مسئلے کو ٹالنے کے لیے اشتعال انگیز بیان دینے کے بجائے تمام شعبوں سے جاری دہشت گردی کے خلاف قابل اعتماد اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے خاص طور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف۔ پاکستان کو قریبی دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں کسی بھی کارروائی اور قابل اعتماد انٹیلی جنس معلومات کا اشتراک کرنے کے لئے قائم سفارتی اور ڈي جي ایم او چینلز کو استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے'۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ 'بھارت رواں ماہ پاکستان پر حملے کا منصوبہ بنارہا ہے'۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Apr 7, 2019, 11:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.