ضلع انتطامیہ کی جانب سے شیام سرن نیگی کے استقبال کے لیے پولنگ بوتھ پر ریڈ کارپیٹ بچھایا گیا۔
نیگی نے کہا کہ جب میں ووٹ دیتا ہوں تب بہت خوشی ہوتی ہے۔ انہوں عوام سے مضبوط جمہوریت کے لیے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ کریں۔
واضح رہے کہ آزادی کے بعد سنہ 1952 میں پہلی بار عام انتخابات ہوئے تھے۔23 اکتوبر 1951 کو قبائلی علاقہ كننور میں برف باری سے قبل خاص ووٹنگ کرائی گئی تھی۔اس وقت شیام سرن نیگی نے پہلا ووٹ دے کر ملک کے پہلے ووٹر بنے۔
13 جون 2010 کو سابق چیف الیکشن کمشنر نوین چاؤلہ نے دہلی سے کلپا پہنچ کر نیگی سے ملاقات کی تھی، اور انہیں ملک کے پہلے ووٹر ہونے پر مبارکباد پیش کی تھی۔شیام سرن نیگی نے اب تک کل 31 مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیے ہیں۔جولائی2019 میں شیام سرن 102 برس کے ہوںگے۔