اسمبلی انتخابات میں شکست اور بی جے پی چھوڑ کر جانے والوں میں اضافہ سے پارٹی ہائی کمان تشویش میں مبتلا ہے۔ انتخابات میں کراری ہار کے بعد ہی بی جے پی کے کچھ سنئیر ارکان نے ریاستی صدر اور دیگر رہنماؤں کی حکمت عملی پر سوال اٹھائے۔
پارٹی میں پھیے انتشار کو دیکھتے ہوئے اعلی قیادت نے صورتحال پر غور کرنے کےلیے بی جے پی کے تین ارکان پارلیمان کو آج دہلی طلب کیا ہے جن میں ارجن سنگھ، سمترا خان اور نشیت پرمانک شامل ہیں۔ یہ تینوں ارکان پارلیمان دہلی میں قومی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی ارکان پارلیمان سےملاقات کے دودان مغربی بنگال بی جے پی میں افراتفری اور پارٹی چھوڑ کر جانے کو مسئلہ پر تبالہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کو دہلی طلب کیا گیا تھا۔ دہلی میں واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ سے شھبندو ادھیکاری نے ملاقات کی تھی جس میں