اس انکشاف میں پولس نے فیکٹری سے غیرقانونی اصلحوں کے زخیرے کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔
ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی کے پولس سپرنٹینڈنٹ اجے ساہنی کے مطابق مخبر کی اطلاع ملی تھی کہ زیدپور صفدرگنج روڈ پر واقع اندھولیا گاؤں کی سرحد پر ایک کھنڈہر میں غیر قانونی اصلحوں کی تعمیر ہورہی ہے۔
اس اطلاع پر زیدپور پولس نے انٹی سوائڈ ٹیم کے ساتھ مل کر 22 اپریل کی شب تقریباً پونے آٹھ بجے چھاپا مارا۔
پولس نے یہاں سے رنگے ہاتھ اسندرہ تھانہ کے چکتارا گاؤں کے رہنے والے روپ نارائین نامی لوہار کو گرفتار کیا، پولس نے اس کے قبضہ سے چھ عدد تمنچہ دو عدد ادھی، ایک بندوق 12 بور برآمد کیے ہیں۔
اس کے علاوہ وہاں سے 44 ادھبنے تمنچے 315 بور، 32 ادھبنے تمنچے 312 بور کے ضبط کیے ہیں۔ اور کثیر تعداد میں کارتوس اور اصلحہ بنانے کے اوزار برآمد کیے گئے ہیں۔