رام بن کے اڈیشنل ایس پی سنجے پریار کے مطابق، پولس نے ریاست میں منشیات اور جرائم کی روک تھام کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔
اس مہم کے تحت، ایس ایس پی انیتا شرما کی ہدایت پر بانہال انسپکٹر اعجاز احمد وانی کی قیادت میں پولس نے کل ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ٹی چوک سے ایک غیر ریاستی شخص کو گرفتار کر لیا، جس کے بیگ کی تلاشی کےبعد 250 گرام ہیروئن برامد کیا گیا۔
گرفتار شدہ شخص کی شناخت محمد شریف کے طور پر کی گئی ہے جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔ چنانچے پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔