ریاست مغربی بنگال میں ریلوے ملازمین کے لئے ٹرین سروس بحالی کے خلاف آواز بلند ہونے لگی ہے. صحت انتظامیہ کے ملازمین بھی ٹرین خدمات مہیا کرانے کا مطالبہ کرنے لگے ہیں.
مغربی بنگال میں ریلوے ملازمین کے لئے مشرقی ریلوے کے اسپیشل ٹرینیں چلانے کی اب پرزور مخالفت ہونے لگی ہے.
پہلے عام لوگ مشرقی ریلوے اس فیصلے کے خلاف مخالفت کر رہے تھے اب ریاستی حکومت کے ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے.
ویسٹ بنگال پروگریسو ٹیکنالوجیسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے وزراء محکمہ صحت کے ملازمین اور ڈاکڑوں کو کورونا وائرس کے خلاف وارئر قرار دیتے ہیں
لیکن انہیں معلوم نہیں ہے کہ محکمہ صحت کے ملازمین اور اس شعبے سے منسلک افراد کن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں.
انہوں نے کہا محکمہ صحت کے ملازمین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن وارئرس ہیں. ہماری خدمات کو کسی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے.
ڈبلو بی پی ٹی اے کے مطابق مشرقی ریلوے نے اپنے ملازمین کے لئے خصوصی ٹرینیں چلا رہی ہے. ان ٹرینوں ہم لوگ سوار ہوتے ہیں تو دھکا مار کر اتار دیا جا تا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے. ٹرینوں میں ہمیں گالی دی جاتی ہے منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی اسٹیشن پر اترنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے.
ایسوسی آیشن کے ممبران کا کہنا ہے محکمہ صحت اور اس شعبے سے منسلک پیشہ افراد کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں.
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ آٹھ مہینوں سے لوکل ٹرین سروس معطل ہے.
اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. درودراز سے کولکاتا جانے والوں کو روزانہ ایک سو سے 120 خرچ کرنا پڑتا ہے.