ریاست ہریانہ کے بھیوانی میں معذور کرکٹرزعالمی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بھیوانی میں ان کے ایک کیمپ لگایا گیا ہے۔
جسمانی طور پر معذور کھلاڑیوں کا کرکٹ ورلڈ کپ اگست میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
کیمپ پہنچ کر مقامی رکن پارلیمان دھرم ویر سنگھ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
رواں برس انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں دنیا کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
جسمانی طور پر معذور کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت پہلی بار حصہ لے رہا ہے۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم کےورلڈ کپ میں حصہ لینے یا نہ لینے پر ایک لمبی بحث چلی تھی، اس کے بعد بھارتی ٹیم کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔