دیوبند کے ساپلا گاؤں میں ہوئے سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک اور دیگر 12 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد بھیڑ جمع ہوگئی اور ڈی سی ایم ڈرائیور کے خلاف غصہ کا اظہار کیا۔
پولیس نے مقام حادثہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا اور زخمی افراد کو قریب کے اسپتال منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوتوالی علاقے کے گاؤں تھیتکی کے رہنے والا خاندان جمعرات کی رات دیوبند سے لوٹ رہا تھا کہ بڑا روڈ سانگلہ گاؤں کے قریب ان کی کار کو مبینہ طور غلط سائڈ سے آرہی ڈی سی ایم نے ٹکر دیدی۔
حادثہ کے بعد تابش اور شعیب کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو سالہ لڑکی عنایہ نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
حادثہ کے بعد غصہ ہوئی بھیڑ نے دو گاڑیوں کو آگ لگادی۔ بھیڑ کو قابو میں کرنے کےلیے پولیس کو کافی مشقت کرنی پڑی۔
اطلاعات کے مطابق ڈی سی ایم ڈرائیور نشہ میں تھا۔