گلبرگہ سٹی کارپویشن انتخابات کے لیے مختلف وارڈز سے انتخابات میں حصہ لینے کےلیے کئی امیدوار دعویٰ پیش کر رہے ہیں جبکہ کئی لیڈران ابھی سے سیاسی پارٹیوں کے ٹکٹ حاصل کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔
لیکن ایسا لگتا ہے کہ اب یہ سیاسی سرگرمیاں سرد پڑ جائیں گی۔ ریاستی حکومت نے بلدیہ، ٹاون پنچایت اور میونسپل کارپویشن کے انتجابات کے بشمول ضمنی انتخابات کے انعقاد کو اگلے 6 ماہ تک کے لیے ملتوی کرنے کی الیکشن کمیشن سے سفارش کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، فوڈ ڈیلیوری بوائے کو ملی بائیک
26 اپریل 2021 کو ریاستی کابینہ کے اجلاس میں کوویڈ کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت کرناٹک میں اگلے 6 ماہ تک کوئی بھی انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ ریاستی حکومت کے وزرات شہری ترقیات کےانڈرسکریڑی کے ایل پرساد نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے ریاست کے تمام ڈپٹی کمشنرس کو ہدایت دی تھی کہ اگلے 6 ماہ تک ریاست میں بلدیات اپنچایت ، میونسپل کارپوریشن کے انتخابات نہ کروائے جائیں۔ اس طرح گلبرگہ سٹی کارپوشن کے انتخابات اگلے 6 ماہ تک ہونے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔